کسی بھی معاشرے کی ترقی اساتذہ کے بغیر ممکن نہیں۔ علاقے کی تعمیر و ترقی کےلئے اساتذہ ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں۔ ہمارے شہر ظاہر پیر میں بے پناہ اچھی درسگاہیں موجود ہیں جن سے طالب علم تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کےلیے کوشاں ہیں۔ ہمارے ظاہر پیر میں کئی طالب علم ہر سال ڈویژن، ضلعی اور تحصیل لیول پر پوزیشنزحاصل کر کے ہمارے علاقے کا نام روشن کرتے ہیں۔ جن کی تربیت کے پیھے محنتی اساتذہ کی شبانہ روز محنت اور دعائیں ہوتی ہیں۔ ویسے تو تمام اساتذہ ہمارے لیے باعزت اور قابل فخر ہیں مگر یہاں چند ایک انتہائی محنتی اور تجربہ کار اساتذہ کا مختصر تعارف درج کیا جارہا ہے۔
(Sir Ghulam Yaseen (The Late
|
(Sir Ghulam Yaseen (The Late
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
سر غلام یاسین صاحب کا شمار ظاہر پیر کے انتہائی عمدہ اور محنتی اساتذہ میں ہوتا تھا۔ آپ نے اپنی درس و تدریس کا آغاز 1996 سے البشیر پبلک سکول سے کیا۔ آپ انتہائی شفیق اور مخلص اور اپنے شاگردوں سے محبت کرنے والے استاد تھے۔ البشیر سکول نے غلام یاسین صاحب کو شیرِ البشیر کا خطاب دے رکھا تھا۔12 فروری 2016 کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ اللہ پاک آپکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
----------------------------------------------------------
Sir Nazir Jhangir Khan Rind
Sir Nazir Jhangir Khan Rind
سر نذیر خان صاحب کا شمار بھی ظاہر پیر کے عمدہ اور قابل اساتذہ میں ہوتا ہے۔1996 میں البشیر پبلک سکول کا سنگ بنیاد رکھا جو دن دگنی رات چگنی ترقی کی منازل طے کرتا ہوا اب 3 کیمپس پر مشتمل ہے۔ نزیر جہانگیر صاحب البشیر گروپ اآف سکولز اینڈ کالجز کے سرپرست اعلی بھی ہیں ۔آپ انتہائی محنتی شفیق اور خوشگفتار انسان ہیں۔ آپکی تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش ہے۔ نزیر جہانگیر صاحب گورنمنٹ کے شعبے میں بھی درس و تدریس اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
----------------------------------------------------------
Sir Badar Rasheed Khan Rind
(Sir Badar Rasheed (M.A B.Ed |
سر بدر رشید صاحب کا شمار انتہائی شفیق اور محنتی اساتذہ میں ہوتا ہے۔ 1996 میں جب البشیر سکول کا سنگ بنیاد ہوا تو بدر رشید صاحب کو سکول کا پرنسپل منتخب کیا گیا۔ جو کہ آج بھی اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ بدر رشید صاحب کی سکول منیجمنٹ کی خدمات بے مثال ہیں۔ اتنے بڑے ادارے کو چلانا ، ان کی دیکھ بھال کرنا اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت ، سلیبس کا بروقت مکمل کرانا تمام تر ذمہ داریاں ان کے زمرے میں آتے ہیں۔ ان کے زیر اثر تربیت لینے والے طالب علم نا صرف بورڈ میں ضلعی اور تحصیل لیول پر نمایاں پوزیشنز لیتے ہیں بلکہ اندرون و بیرون ملک اعلی عہدوں پر بھی فائز ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک انکو ہمت دے اور انکو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے