Introduction of some Business Persons in Zahir Pir
01- Ch. Abdul Khaliq
آپ کا تعلق ظاہر پیر کی آرائیں برادری سے ہے۔ چوہدری عبد الخالق صاحب کا تعلق انتہائی متوسط طبقع سے تھا۔ مگر آپ نے دن دگنی رات چگنی محنت کر کے اپنا نام کمایا اور علاقے میں اچھی شہرت پائی۔ آج کل ظاہر پیر میں ان کا کلاتھ مرچنٹ میں سب سے بڑا کاروبار ہے۔ آپ کلاتھ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔ آپ انتہاٗی شفیق اور غریب پرور انسان ہیں۔ علاقے کے سماجی کاموں اور عوام کے حقوق کے حصول کےلیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، آپ قادری کلاتھ ہاوس کے مالک بھی ہیں۔ آپ کا شمار ظاہر پیر کی ہائی کلاس پرسنلیٹیز میں ہوتا ہے۔
02- Ch. Saeed Anwar
چوہدری محمد سعید صاحب کا تعلق ظاہر پیر کی آرائیں برادری ےسے ہے۔ آپ نے اپنی
ابتدائی تعلیم ہائیر سکینڈری سکول ظاہر پیر سے حاصل کی ۔ آپ علاقہ کی سب سے بڑی برکس کمپنی کے مالک ہیں۔ اور اپنے فرائض انتہائی مہارت اورخوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے ہیں۔ سیاسی طور پر آپ سردار محمد نواز خان رند کے گروپ میں شامل ہیں۔ چوہدری سعید انور صاحب بھٹہ خشت یونین کے صدر بھی ہیں۔ آپ نے بھٹہ مزدوروں کے حق میں ہمیشہ آواز بلند کی اور ان کے حقوق کی جنگ میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ عوامی اور سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
03- Ch. Haisum Babar
چوہدری ہیثم بابر صاحب کا شمار ظاہر پیر کے ہائی لیول کاروباری اشخاص میں ہوتا ہے۔ آپ کاتعلق ظاہر پیر کی آرائیں برادری سے ہے۔ اآپ نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے والد محترم چوہدری بابر صاحب کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔ شروعات میں مشکلات ضرور آئیں مگر آپ نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلد ہی کاروبار کو عروج پر پہنچا دیا۔ اس وقت آپ لیور برادرز اور موبی لنک فرنچائز کی ملکیت کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک سے ایمپورٹ ایسپورٹ بھی کرتے ہیں
04- Ch. Hassan Sattar
چوہدری حسن ستار صاحب کا شمار ظاہر پیر کے کاروباری اشخاص میں ہوتا ہے۔ کم عمری
میں ہی آپ اپنے والد گرامی چوہدری عبدالستار صاحب کا سہارا بنے اور ان کے کاروبار کو وسعت دی اور کاروباری نشیب و فراز سمجھنے لگے۔ آپ نے آئی سی ایس پنجاب کالج خانپور سے کی اور گریجویشن ڈگری کالج خانپور سے مکمل کی۔ آپ پیٹرولیم مصنوعات کی سب سے بڑی کمپنی ُپی ایس او کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ ضلع رحیم یار خان پی ایس او مصنوعات کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ آپ دو پیٹرول پمپس کے مالک ہیں۔ حال ہی میں آپ نے اپنی ذاتی فلور مل حسن فلور ملز کے نام سے قائم کی ہے ۔
05- Makhdoom Rashid Qureshi
آپ کا تعالق پکا قریشیاں سے ہے۔بنیادی طور پر زمیندار طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں کم عمری میں ہی تجارت شروع کر دی اورظاہر پیر میں قریشی جیولرز کے نام سے آغاز کیا۔ اور پھر قریشی موٹرز کے نام سے نئی و پرانی گاڑیوں کا کاروبار شروع کر دیا۔ محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو کم عرصہ مِں عروج پر لے گئے۔ مخدوم راشید قریشی صاحب کو علقہ میں عزد و قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
06- Ch. Muhammad Tufail
چوہدری محمد طفیل صاحب کا تعلق متوسط طبقے سے تھا۔ آپ نے محنت کر کے اپنا نام کمایا اور علاقہ مین اچھی شہرت حاصل کی آپ نے تعلیم سے فارغ ہو کر معمولی سا کپڑے کا کاروبار شروع کیا اور پھر نئی پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام شروع کیا اور ہنڈا موٹر سائیکل کمپنی کے بڑے ڈیلر ہیں۔ اس کے علاوہ زمینداراں بھی کرتے ہیں اپنی زمینوں کی خود دیکھ بھال کرتے ہیں آپ کی اسی شب و روز انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ آپ کاشمار علاقہ کے بڑے زمینداروں اور کاروباری اشخاص میں ہوتا ہے۔
07- Rais Inam Ul Haq
آپ کا تعلق چاچڑ برادری سے ہے۔ ابتدئی تعلیم ہائیر سکینڈری سکول ظاہر پیر سے حاصل کی۔ بنیادی طور پر زمیندار فیملی سے تعلق ہونے کی وجہ سے تعلیم سے فارغ ہو کر زمینداراں شروع کر دیا۔ اس کے بعد پیسٹی سائیڈ کے کام میں دلچسپی لی اور اپنی محنت اور دیانتداری کی وجہ سے جلد ہی اچھے زمیندراروں اور کاروباری لوگوں میں اپنا نام بنا لیا آپ کاشتکاری کے کام میں بے حد مہارت رکھتے ہیں اور کاشتکاروں کو مفید مشورے دیکر ان کی فصلوں کو بیماریوں سے بچاتےہیں