Introduction of Best Politicians of Zahir Pir



Sardar Muhammad Nawaz Khan

01- Sardar Muhammad Nawaz Khan Rind (MPA 288)

آپ ظاہر پیر موضع محمد خان کے رہائشی ہیں ۔ آپ کا تعلق رند برادری سے ہے۔ آپ نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1968ء میں ذولفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ 1983 کے الیکشن میں ممبر ضلع کونسل منتخب ہوئے۔ 1988 کے الیکشن میں چئیر مین ظاہر پیر بنے۔ 1993 کے عام انتخاب میں ایم پی اے منتخب ہوئے اور پارلیمانی سیکرٹری ہلتھ پنجاب رہے۔ 2005 کے بلدیاتی الیکشن میں ناظم یو سی ظاہر پیر  منتخب ہوئے۔ 2013 کے الیکشن میں عوام نے بھرپور انداز میں ووٹ دیئے اور ایم پی اے منتخب ہوئے۔ آپ انتہائی ملنسار ، خوش اخلاق اور عوام دوست ہونے کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول ہیں اور لوگوں کی شادی غمی میں اپنی شمولیت کو یقینی بناتے ہیں ۔ 

______________________________________________


02- Sardar Qammar Khan Rind (Ex-Nazim Zahir Pir) 

Sardar Qammar Khan Rind

آپ محمد نواز خان رند صاحب کے صاحبزادے ہیں۔ آپ کا تعلق ظاہر پیر کے نواحی علاقے موضع محمد خان سے ہیں ۔آپ نے اپنی سیاست کا آغاز ظاہر پیر ٹاون کمیٹی سے شروع کیا اور ناظم ظاہر پیر منتخب ہوئے اور پھر ناظم یونین کونسل غازی پور منتخب ہوئے۔ الیکشن 2008میں حلقہ پی پی 288 سے الیکشن لڑا ۔ سردار محمد نواز خان ، سردار ربنواز خان کی ان تھک محنت سے کامیاب ہوئے مگر میاں شفیع برادران نے دھاندلی کے ذریعے ان کی جیت کو ہار میں بدل دیا پھر آپ نے  مخدوم خسرو بختیار کے گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ آپ کی وجہ سے مخدوم خسرو بختیار اور سردار محمد نواز خان کے درمیان دوریاں ختم ہونے لگیں اور آزاد حیثیت سے حلقہ پی پی 288 سے کامیاب ہوئے۔ سردار محمد نواز خان کی کامیابی میں آپ کا مرکزی کردار رہا۔  سیاست کے علاوہ قمر خان رند صاحب کا شمارے ظاہر پیر کے بڑے زمینداروں میں بھی ہوتا ہے۔ 



_____________________________________________


03- Nazir Rabnwaz Khan Rind (Advocate) 


آپ کا تعلق ظاہر پیر کی رند برادری سے ہے۔ ایم پی اے سردار محمد خان صاحب کے بھتیجے اور سردار رابنواز خان رند صاحب کے صاحبزادے ہیں۔ ابتدائی تعلیم ہائیر سیکنڈری سکول ظاہر پیر سے حاصل کی گریجویشن کے بعد لاء کر کے عملی طور پر سیاست میں حصہ لیا میونسپل کیمٹی ظاپیر کے وارڈ نمبر سے کونسلر کے امید وار ہیں۔ مخدوم خسرو بختیار اور سردار محمد نواز خان گروپ کی طرف سے کونسلر کی کامیابی کے بعد چئرمین میونسپل کمیٹی کے امیدوار ہوں گے۔ میونسپل کمیٹی ظاہر پیر کو ایسے با کردار نوجوانوں کی ضرورت ہے جو کامیاب ہو کر ظاہر پیر کی تعمیر و ترقی و صحت و صفائی کےلیے تعمیری سوچ کے حامل ہیں۔ آپ انتہاٗی خوش گفتار اور ملنسار طبیعت کے حامل ہیں ۔ آپ ایک اچھے اور ایماندار وکیل بھی ہیں۔ 




_____________________________________________

04- Makhdoom Ishfaq Ahmad Qureshi. 


آپ ظاہر پیر کے نواحی قصبے پکا قریشیاں کے رہائشی ہیں ۔ بنیادی پر طور پر زمینداراں س تعلق ہے۔ والد کی وفات کے بعد تمام سیاسی او سماجی زمہ داریاں آپ کے کاندھوں پر رکھی گئیں۔ جسے بخوبی احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں ۔ سیاسی طور پر آپ مخدوم خسرو بختیار اور مخدوم ہاشم جواں بخت کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں۔ آپ ایک بہت اچھے مقرر اور علاقے کے بہت بڑے زمیندار بھی ہیں۔ یونین کونسل ظاہر پیر اور یونین کونسل حاجی پور میں سیاسی طور پر اچھا اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ موجودہ دنوں میں آپ بہت زیادہ علیل ہیں۔ تمام دوستوں بھائیوں سے گذارش ہے کہ ان کی صحت یابی کےلیے دعا کریں۔ اللہ پاک مخدوم اشفاق احمد قریشی کو لمبی عمر عطا فرمائے۔۔۔۔۔۔۔۔

_____________________________________________

05- Sardar Karim Nawaz Khan Ghelleja.  

سردار کریم خان گھلیجہ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ عملی سیاست میں قدم رکھنے کے بعد سیاسی دنیا میں ایک مضبوط ، با کردار با اخلاق اور اچھے سیاستدان کی حیثیت سے اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔ سردار کریم نواز خان گھلیجہ نے اپنے والد گرامی سردار رب نواز خان گھلجہ مرحوم کے گروپ کی کمان  بھی سنبھالی ہوئی ہے۔ کئی برسوں سے حلقہ پی پی 288 میں گھلیجہ گروپ میں قیادت کا فقدان تھا۔ اس خلا کو اپنی سیاسی بصیرت سے پر کیا ہے۔ سردار کریم نواز خان گھلیجہ نے اپنی عملی سیاست کا آغاز یونین کونسل چاچڈیہ میں یو سی کے چئیر مین کا الیکشن لڑ کر کیااور عوام نے جس مثال محبت کا ثبوت دیکر سردار کریم نواز خان کو کامیاب کرایا اس کی مثال نہیں ملتی۔ آپ اہل علاقہ کی سیاسی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ زمیندار بھی ہیں۔ سردار کریم نواز خان خوش اخلاق ، ملنسار اور رحمدل شخصیت کے مالک ہیں 



_____________________________________________

05- Sardar Rais Muhammad Asim Chachar

Sardar Rais Asim Chachar
سردار رئیس محمد عاصم چاچڑ،  چاچڑبرادری ظاہر پیر کے سردار ہیں ۔ آپ دو مرتبہ یونین کونسل ظاہر پیر کے نائب ناظم بھی رہ چکے ہیں ۔  آپ نے ظاہر پیر میں شرافت کی سیاست کو فروغ دیکر ظاہر پیر کو شرافت کی سیاست کی مثال بنا دی۔ آپ انتہائی خوش اخلاق ، ملنسار اور اعلا اخلاق کے مالک ہیں۔ سیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ رئیس محمد عاصم صاحب کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ ظاہرپیر میں آپکی بیشتر مارکیٹس اور کاروبار ہیں۔ جس میں عامر بیوریجز کوکا کولا کمپنی سر فہرست ہے۔ 

Weather of Zahir Pir

Powered by Blogger.

Total Visitors


Popular Posts

About Me